امریکہ نے شام کو 40 گاڑیوں پر مشتمل اضافہ کمل بھیج دی

امریکی فوجیوں پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ جس میں 5 بریڈلی قسم کی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں   رومیلان قصبے میں  امریکی فوجی اڈے پر پہنچا

2115944
امریکہ نے شام کو 40 گاڑیوں پر مشتمل اضافہ کمل بھیج دی

امریکی فوج نے شام کے خاصیکہ اور دیر الزور صوبوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیر قبضہ علاقوں میں اپنے اڈوں کو 40 گاڑیوں پر مشتمل فوجی کمک بھیجی۔

امریکی افواج کا قافلہ کل رات عراق اور شام کی مشترکہ سرحد ی چوکی  الولید سے خاصیکہ میں  داخل ہوا۔

امریکی فوجیوں پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ جس میں 5 بریڈلی قسم کی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں   رومیلان قصبے میں  امریکی فوجی اڈے پر پہنچا۔

ایندھن کے ٹینکر، طبی سامان اور کم اونچائی والے فضائی دفاعی ریڈار شامل ہونے والا  قافلہ بعد ازاں  دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع عمر آئل فیلڈ کے اڈے کی طرف روانہ ہوا۔

امریکی فوج نے  گزشتہ برس بھی  انہی علاقوں کو اضافی کمک  بھیجی ہے۔



متعللقہ خبریں