امریکہ:بائیڈن نے انتخابی دوڑ کےلیے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر لی

خبر  کے مطابق، پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے

2114712
امریکہ:بائیڈن نے انتخابی دوڑ کےلیے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کر لی

امریکی صدر  جو بائیڈن نے امیدوار نامزد ہونے کیلئے درکار ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔

خبر  کے مطابق، پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے جو بائیڈن نے جارجیا کے پرائمری الیکشن میں نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مطلوب 1968 ڈیلیگیٹس کی حمایت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

نامزدگی کے حصول میں کامیابی کے بعد اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تلخی، انتقام اور بدلے پر مبنی کیمپین امریکا کے بنیادی تصورات کیلئے ایک خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب رائے دہندگان کا اختیار ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے یہ بتائے کہ وہ ملک کی جمہوریت کے تحفظ کیلئے کھڑا ہو رہا ہے یا پھر اسکی تباہی کو ووٹ دیتا ہے۔

اپنے بیان میں بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ رائے دہندگان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آزادی کے حقوق کی حمایت میں کھڑا ہوگا یا پھر شدت پسندوں کو اسے چھیننے کا موقع فراہم کرے گا۔

دوسری جانب، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریپبلکن پارٹی کے صف اول کے صدارتی امیدوار ہیں تاہم یقینی ہے کہ وہ بھی صدارتی امیدوار نامزد کردیے جائیں گے۔

امریکہ میں صدارتیانتخابات 5 نومبر کو ہونگے جس میں ایک بار پھر جو بائیڈن کا مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔



متعللقہ خبریں