غزّہ میں انسانی فائر بندی کی جائے، ماہِ رمضان اس کا بہترین موقع  ہو سکتا ہے: گٹرس

اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ جنگ فلسطینیوں کے نہیں حماس کے خلاف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جنگ فلسطینیوں کے لئے اجتماعی سزا کی شکل اختیار کر چُکی ہے: انتونیو گٹرس

2113809
غزّہ میں انسانی فائر بندی کی جائے، ماہِ رمضان اس کا بہترین موقع  ہو سکتا ہے: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ہم غزّہ میں انسانی فائر بندی چاہتے ہیں اور ماہِ رمضان اس کا بہترین موقع ہو سکتا ہے۔

گٹرس نے اطالوی ٹیلی ویژن چینل "نووے" کے پروگرام میں شرکت کی اور غزّہ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ کے لئے اسرائیلی جنگی حکمت عملی ظاہر کر رہی ہے کہ جنگ کا بھاری ترین بدل عام شہریوں نے چُکایا ہے۔ اسرائیل  کا دعوی ہے کہ یہ جنگ فلسطینیوں کے نہیں حماس کے خلاف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جنگ فلسطینیوں کے لئے  اجتماعی سزا کی شکل اختیار کر چُکی ہے۔ اب  ہم اس جنگ کے خاتمے کی خواہش مند ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ غزّہ میں انسانی فائر بندی کی جائے اور ماہِ رمضان اس کا بہترین موقع ہو سکتا ہے"۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان  کے دوران  غزّہ پر بمباری کا عالمِ اسلام پر ایک ناقابلِ یقین اثر پڑ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں