ٹرمپ کے مقابل نکی ہیلی نے گھٹنے ٹیک دیئے،صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ

گزشتہ دنوں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں

2112273
ٹرمپ  کے مقابل نکی ہیلی نے گھٹنے ٹیک دیئے،صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی صدارتی امیدوار اور جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی نے اچانک صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبرکے مطابق،  نکی ہیلی نے صدارتی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ مہم سے نکلنے کا باضابطہ اعلان جلد کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ نکی ہیلی کے مہم ختم کرنے کے فیصلے کے بعد  ڈونلڈ ٹرمپ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

نکی ہیلی پہلی امیدوار تھیں جنہوں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج دینے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ری پبلکن پرائمری انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی جس کے بعد وہ ری پبلکن پارٹی کی ریاستی پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون بنی تھیں

واضح رہے کہ امریکی عدالت عالیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انتخابات کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

 اس سال  نومبر کے صدراتی انتخابات میں جو بائیڈن کا مقابلہ ٹرمپ سے متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں