حماس اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز کا ساتھ دے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ  مذاکرات دوران حماس سے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے

2111716
حماس اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز کا ساتھ دے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ  مذاکرات دوران حماس سے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلنکن نے واشنگٹن میں قطری وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک فوری جنگ بندی کا موقع ہے جو یرغمالیوں کو ان کے گھروں کو واپس کر سکتا ہے۔

 غزہ میں جنگ سے متاثرفلسطینیوں تک پہنچنے والی انسانی امداد کے حجم میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے جنہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ جنگ بندی کسی حل تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حماس پر منحصر ہے کہ وہ اس جنگ بندی میں شرکت کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ہم حماس سے کہتےہیں کہ وہ فوری جنگ بندی قبول کرے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے  بھی تصدیق کی کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز حماس کے ایک رہنما نے تصدیق کی ہے کہ تحریک کے مذاکرات کار ایک اور دن قاہرہ میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کار ثالثوں کی درخواست پر مزید بات چیت کے لیے قیام کریں گے تاکہ دو دن بغیر کسی پیش رفت کے گذر جانے کے بعد جنگ بندی مذاکرات جاری رہیں۔

حماس رہنما نے  بتایا کہ یہ وفد مزید بات چیت کے لیے  قاہرہ میں رہے گا اور توقع ہے کہ بات چیت کا یہ دور دن کے اختتام پر ختم ہو جائے گا۔

یہ امید کی جا رہی تھی کہ قاہرہ مذاکرات جنگ میں پہلی طویل مدتی جنگ بندی تک پہنچنے سے پہلے آخری پڑاؤ ہوں گے جس کے بعد 40 دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں