امریکیوں کی اکثریت کو صدر جو بائڈن کی دماغی صحت پر شُبہ ہے

امریکی شہریوں کی اکثریت نے صدر جو بائڈن کی دماغی صحت کو صدارتی فرائض کے لئے غیر موزوں قرار دے دیا

2110827
امریکیوں کی اکثریت کو صدر جو بائڈن کی دماغی صحت پر شُبہ ہے

امریکی شہریوں کی اکثریت کو صدر جو بائڈن کی دماغی صحت پر شُبہ ہے۔

نیوزایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے NORC تعلقات عامہ مرکز کے تعاون سے کروائے گئے سروے میں شرکاء کے 63 فیصد نے صدر جو بائڈن  کی ذہنی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق سروے میں 18 سال سے بڑے 1102 شرکاء سے پوچھا گیا کہ " آپ، صدارتی فرائض کی ادائیگی کے لئے  جو بائڈن کی دماغی صحت پر کس قدر بھروسہ کرتے ہیں؟"

شرکاء کے63 فیصد نے صدر بائڈن کی دماغی صحت پر عدم اعتماد کا، 20 فیصد نے مکمل اعتماد کا اور 17 فیصد نے کسی قدر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے شرکاء کے 57 فیصد نے ٹرمپ کی دماغی صحت کو مشکوک قرار دیا، 28 فیصد نے اعتماد کا اظہار کیا اور 15 فیصد نے قدرے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے شرکاء کے 67 فیصد نے بائڈن  کے دور میں اسرائیل کی غزّہ پالیسیوں کو نامنظور کیا اور 31 فیصد نے منظور کیا ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرن جین ۔پیئر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا تھا کہ بائڈن کے ڈاکٹر کیون او کونور  نے 81 سالہ بائڈن کی سالانہ  معائنہ  رپورٹ  میں ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں