امریکہ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا برفانی طوفان کی زد میں

برفانی طوفان کے باعث مرکزی سڑکوں پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا، کیلیفورنیا میں 39 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کو  بجلی کی ترسیل منقطع ہے

2110491
امریکہ۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا برفانی طوفان کی زد میں

متحدہ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا برفانی طوفان کی لپیٹ میں آئی ہے۔

 ریاست کے سیرا نیواڈا علاقے کے پہاڑوں پر آندھی کی رفتار 225 کلو میٹر فی گھنٹہ  تک پہنچ گئی، برفانی طوفان کی وجہ سے بہت سے سکی  مراکز نے اپنے دروازے زائرین کے لیے بند کر دیے۔

برفانی طوفان کے باعث مرکزی سڑکوں پر ٹریفک میں بھی خلل پڑا، کیلیفورنیا میں 39 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کو  بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سیرا نیواڈا کے وسطی حصوں بشمول جھیل طاہو کے علاقے کے لیے "برفانی تودے کے خطرے" کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں