ہم غزہ کو انسانی امداد فضائی راستے پہنچائیں گے، صدر بائیڈن

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا استقبال کرتے ہوئے پریس کے ارکان کے ساتھ ایجنڈے پر اپنے جائزے  پیش کیے

2109923
ہم غزہ کو انسانی امداد فضائی راستے پہنچائیں گے، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ ہم  آنے والےایام  میں غزہ کو فضائی راستے  انسانی امدادبھیجنا شروع کر دیں گے اور ہم خطے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی  سے ملاقات کرتے ہوئے پریس کے ارکان کے ساتھ ایجنڈے پر اپنے جائزے  پیش کیے۔

اوول آفس میں اپنے بیان میں بائیڈن نے اسرائیل کی طرف سے مدد کے انتظار میں ہونے والے غزہ کے شہریوں کے بارے میں کہا: "یہ واقعہ غزہ کے شمال میں اس وقت پیش آیا جب (فلسطینی) انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے، یہ افسوسناک اور خوفناک ہے۔ وہاں جانوں کا ضیاع انتہائی  افسوسناک ہے۔"

انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگ کھانا تلاش کرنے کی کوشش کے دوران "جنگ میں پھنس گئے"، آپ نے دیکھا ہے کہ انہیں مدد تک رسائی  کی کوشش کے دوران کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑاہے۔ ہمیں مزید کچھ کرنا چاہیے، اور بطور امریکہ، ہم کریں گے۔"

بائیڈن نے کہا، "کہ ہم مستقبل قریب میں  اردن کے ہمراہ (غزہ کے لیے) انسانی امداد بھیجنا شروع کریں گے۔" 

یہ بات قابل توجہ ہے کہ بائیڈن نے غزہ کے لیے فضائی  امداد کے بارے میں اپنی تقریر میں غلطی سے غزہ کے بجائے دو بار "یوکرین" کہہ دیا۔

امریکی صدر نے  بتایا  کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں انہوں نے غزہ تک انسانی امداد کوبراستہ  سمندرپہنچانے کےمتبادل  پر بھی بات کی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 6 ہفتوں تک کی مدت کی حامل  عارضی جنگ بندی کے لیے سخت محنت کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  بائیڈن نے کہا  کہ اس دورانیہ میں  یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے اور اس عرصے کے دوران کافی حد تک  انسانی امداد غزہ پہنچائی جا   سکتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں