امریکہ میں فضائیہ کے  ایک  فوجی نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگالی

امریکی فضائیہ میں فعال ڈیوٹی پر مامور 25 سالہ ایرون بشنیل کا احتجاج اور اس کی خود کو آگ لگانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائریل  ہو گئی  ہے

2107389
امریکہ میں فضائیہ کے  ایک  فوجی نے   اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگالی

امریکہ میں فضائیہ کے  ایک  فوجی  کے طور پر شناخت کیے گئے ایک شخص نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا کر احتجاج کیا۔

امریکی فضائیہ میں فعال ڈیوٹی پر مامور 25 سالہ ایرون بشنیل کا احتجاج اور اس کی خود کو آگ لگانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائریل  ہو گئی  ہے۔

ویڈیو میں کیمو فلاج پہنے ہوئے بشنیل اپنی شناخت امریکی فضائیہ میں ایک فعال سپاہی کے طور پر کراتے ہوئے کہتا ہے کہ میں اباس  نسل کشی میں حصہ نہیں لوں گا۔

بشنیل، واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے  پیدل چل کر پہنچے  اور کہا کہ اب میں اب میں فلسطینیوں  پر ہونے والے شدید   تشدد  پر  احتجاج کرتا ہوں ، لیکن میرا یہ اقدام فلسطینیوں پر ہونے والے تشدد کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے۔

سفارت خانے کے سامنے، بشنیل اپنے سر پر پٹرول ڈالا اور خود کو آگ لگالی  اور فلسطین  کے حق میں  آزادی کے نعرے لگاتا رہا۔

سفارت خانے کی پولیس نے پوچھا کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟ فوٹیج میں دوسرے پولیس افسر کو یہ کہتے ہوئے  سنا جاسکتا   کہ تم زمین پر لیٹ جاو۔

دوسرے پولیس افسر کا بیان ٹھا کہ ہمیں  آگ بجھانے والے آلات کی ضرورت ہے، بندوقوں کی نہیں۔

واشنگٹن فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروس کے حکام نے اطلاع دی کہ جس شخص نے خود کو آگ لگا لی اسے علاقے کے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔



متعللقہ خبریں