امریکہ: صدر بائڈن نے صدر ولادی میر پوتن کو گالی دے دی

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے انتخابی مہم کے دوران روس کے صدر ولادی میر پوتن کو گالی دے دی

2105988
امریکہ: صدر بائڈن نے صدر ولادی میر پوتن کو گالی دے دی

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے انتخابی مہم کے دوران روس کے صدر ولادی میر پوتن کو گالی دی ہے۔

روزنامہ 'دی ہِل' کے مطابق بائڈن نے سان فرانسسکو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عطیہ تقریب سے خطاب کیا۔

بائڈن نے، صدر پوتن اور بعض دیگر حکام کی وجہ سے، مستقل نیوکلیئر جنگ کے اندیشے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ اصل میں انسانی وجود کے لئے سب سے بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔

خطاب میں صدر بائڈن نے صدر پوتن کے لئے گالیوں  والے جملے استعمال کئے ہیں۔

انہوں نے ،حزب اختلاف روسی سیاسی شخصیت الیکسی ناوالنی  کی جیل میں موت کے حوالے سے صدر پوتن کے خلاف بیان سے گریز کرنے  پر ، ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدواری کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر بائڈن نے پوتن کو ناوالنی  کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ "مجھے ناوالنی کی موت پر  حیرت تو نہیں ہوئی لیکن غصہ ضرور آیا ہے۔ ناوالنی کو پوتن نے زہر دیا ہے۔ اسے گرفتار کروانے  اور عدالتی کاروائی کے بعد جیل بھیج کر بے یارومددگار کرنے والے بھی پوتن ہی ہیں"۔



متعللقہ خبریں