ناوالنی کی موت نے احساس دلایا کہ امریکہ زوال پذیر ہو رہا ہے: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے نوالنی کی موت پر کہا کہ بنیاد پرست بائیں بازو کے سیاست دان، استغاثہ اور جج ہمیں تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہیں، کھلی سرحدیں، مشکوک انتخابات اور غیر منصفانہ عدالتی فیصلے امریکہ کو تباہ کر رہے ہیں

2104940
ناوالنی کی موت نے احساس دلایا کہ امریکہ زوال پذیر ہو رہا ہے: ٹرمپ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار روسی  مخالف  لیڈر الیکسی ناوالنی کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکسی ناوالنی کی اچانک موت نے مجھے یہ سمجھانے کی کوشش  کہ  ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا  کہ یہ سست لیکن مستحکم پیش رفت ہے  ،بنیاد پرست بائیں بازو کے سیاست دان، استغاثہ اور جج ہمیں تباہی کے راستے پر لے جا رہے ہیں، کھلی سرحدیں، مشکوک انتخابات اور غیر منصفانہ عدالتی فیصلے امریکہ کو تباہ کر رہے ہیں، ہم زوال پذیر لوگ ہیں، ہم دیوالیہ لوگ ہیں۔

البتہ  یہ واضح نہیں تھا کہ ٹرمپ اپنے بیان میں روسی  مخالفین کا موازنہ کس سے کر رہے ہیں،

ٹرمپ کی مخالف ریپبلکن پارٹی کی رکن نکی ہیلی نے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا طرز عمل ایک محب وطن کے لیے موزوں نہیں ہے۔

 ایکس پر اپنے بیان میں نکی  ہیلی نے لکھا کہ ٹرمپ نے نوالنی کی ہمت کی تعریف کرنے کے بجائ  امریکہ کو بدنام کیا اور اس کا موازنہ روس سے کیا۔

دوسری جانب، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ناوالنی کی موت کی وجہ سے روس کے خلاف اضافی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

 بائیڈن نے کہا کہ ہم ان پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں جو ہم پہلے ہی عائد کر چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ جمعہ کو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ناوالنی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ امریکہ کو واقعے کی صحیح تفصیلات معلوم نہیں ہیں البتہ انہیں یقین ہے کہ ناوالنی کی موت پوٹن اور ان کے  پالے ہوئے غنڈوں کے طرز عمل کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں