غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،: برازیل کے صدرلا دا سلوا

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، درحقیقت ہوا ہے  جب  ہٹلر نے یہودیوں کو مارنے کا فیصلہ کیا تھا

2103986
غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،: برازیل کے صدرلا دا سلوا

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، درحقیقت ہوا ہے  جب  ہٹلر نے یہودیوں کو مارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لولا دا سلوا، جو افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں تھے، نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں بیان  دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں ہے، یہ نسل کشی ہے۔ یہ فوجیوں کے خلاف فوجیوں کی جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی تیار فوج اور خواتین اور بچوں کے درمیان جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے ہولوکاسٹ کے مترادف ہیں، لولا نے کہا، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ تاریخ میں کسی اور موقع پر نہیں ہوا۔

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 12 ہزار 660 بچوں اور 8 ہزار 570 خواتین سمیت 28 ہزار 985 فلسطینی شہید اور 68 ہزار 883 افراد زخمی ہوئے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں