صومالیہ نے ہاں کردی، امریکہ 5 فوجی اڈے قائم کرے گا

صومالیہ میں الشباب کے خلاف جنگ میں استعمال کےلیے امریکہ پانچ فوجی اڈے قائم کرے گا جہاں  امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ صومالیہ فوجیوں کی تربیت کا بھی امکان موجود ہوگا

2103133
صومالیہ نے ہاں کردی، امریکہ  5 فوجی اڈے قائم کرے گا

 امریکہ صومالیہ میں الشباب دہشتگرد تنظیم کے خلاف آپریشنز کے لیے 5 فوجی اڈے قائم کرے گا۔

 صومالی امور دفاع اور امریکی سفارت خانے کے درمیان اس سلسلے میں ایک مطابقت طے کی گئی ہے ۔

 تقریب دستخظ  میں صومالی صدر حسن شیخ محمود  اور نائب امریکی وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی فی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

 مطابقت کے تحت ،صومالیہ میں الشباب کے خلاف جنگ میں استعمال کےلیے امریکہ پانچ فوجی اڈے قائم کرے گا جہاں  امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ صومالیہ فوجیوں کی تربیت کا بھی امکان موجود ہوگا۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ  امریکہ نے اڈے قائم کرنے کا فیصلہ افریقی یونین مشن کے صومالیہ سے انخلا کے فورا بعد کیا ہے ۔

واضح رہے کہ  سال 2007 سے متواتر صومالیہ اور دیگر افریقی ممالک  کو الشباب کے حملوں کا سامنا ہے  جس کےلیے امریکہ  اس تنظِم کے خلاف  صومالیہ کو عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں