کولمبیا، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 فوجی ہلاک، 3 زخمی

کولمبیئن  میڈیا کے مطابق فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چوکو کے علاقے انگویا کے دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا

2098790
کولمبیا، ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 فوجی ہلاک، 3 زخمی

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کولمبیئن  میڈیا کے مطابق فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چوکو کے علاقے انگویا کے دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حادثے  میں 5 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ کئی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

فوج کی جانب  سے جاری کردہ بیان میں  مرنے والے فوجیوں کے  لواحقین سے اظہار تعزیت  کرتے ہوئے   تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں