جاپان، ٹوکیو اور جوار کے علاقے شدید برفباری سے متاثر

ٹوکیو میں 4 سے 92 سال کی عمر کے 140 افراد مختلف  چوٹوں کی  وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے

2098701
جاپان، ٹوکیو اور جوار کے علاقے شدید برفباری سے متاثر

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے گردونواح میں شدید برف باری سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 240 ہو گئی۔

دارالحکومت ٹوکیو اور آس پاس کی ریاستوں کاناگاوا، سائیتاما اور چیبا میں شدید برف باری نے معمول کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

قومی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ٹوکیو میں 4 سے 92 سال کی عمر کے 140 افراد مختلف  چوٹوں کی  وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ۔

دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع سائیتاما میں 70 افراد اور دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع کناگاوا میں 30 افراد زخمی ہوئے۔

ٹوکیو سمیت مشرقی ساحلی صوبوں میں 14 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کی عارضی بندش ہوئی۔

تومی اور میٹروپولیٹن ہائی ویز پر برف باری کے باعث آمدورفت میں خلل پڑا۔

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی سے تعلق رکھنے والی کچھ ٹرین سروسز کو عارضی طور پر روک دیا گیا، کچھ پروازوں میں تقریباً 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

 

 



متعللقہ خبریں