اقوام متحدہ: ہم، صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کے نتائج پر نگاہ رکھیں گے

ہم، روس کے صدر ولادی میر پوتن کے دورہ ترکیہ کے نتائج پر بغور نگاہ رکھیں گے: اسٹیفن دوجارک

2097993
اقوام متحدہ: ہم، صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کے نتائج پر نگاہ رکھیں گے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ہم، روس کے صدر ولادی میر پوتن کے دورہ ترکیہ کے نتائج پر بغور نگاہ رکھیں گے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ "ولادی میر پوتن کے دورہ ترکیہ میں بحیرہ اسود اناج راہداری کے دوبارہ فعال ہونے کا احتمال ہے۔ کیا اقوام متحدہ اس عمل میں شامل ہو گا؟" دوجارک نے کہا ہے کہ" یقیناً اقوام متحدہ اس عمل میں شامل ہو گا ۔ ہم دورے کے نتائج پر بغور نگاہ رکھیں گے"۔

واضح رہے کہ روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پوتن کے دورہ ترکیہ کے دوران روس اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور یوکرین سمیت علاقائی موضوعات پر مشاورت کی جائے گی۔

کریملن خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اُشاکوف نے 29 جنوری کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  ماہِ فروری میں صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کے لئے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں