قازقستان میں علی خان اسماعیل اوف کی حکومت مستعفی

سابق وزیراعظم جنوری 2022 میں  ہوئے احتجاجی مظاہروں کے بعد  عہدے پر فائز ہوئے تھے جنہیں گزشتہ سال مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے بعد دوباارہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا تھا

2097872
قازقستان میں علی خان اسماعیل اوف کی حکومت مستعفی

  قازقستان میں علی خان اسماعیل اوف کی حکومت مستعفی ہو گئی ہے ۔

 قازقستان ایوان صدر کے مطابق، صدر قاسم جومرد توکائیف نے آئین کی شق 70 کے تحت حکومت کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

 نگران حکومت کی ذمے داری اب صدر نے  نائب وزیراعظم رومان اسکائلر کو سونپی ہے۔

 دوسری جانب، حکومتی استعفے سے متعلق کسی قسم کا بیان  جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ کل  صدر توکائیف کی صدارت میں ایک  اجلاس منعقد ہوگا۔

 سابق وزیراعظم جنوری 2022 میں  ہوئے احتجاجی مظاہروں کے بعد  عہدے پر فائز ہوئے تھے جنہیں گزشتہ سال مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے بعد دوباارہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں