چلی، جنگلات کی آگ سے اموات کی تعداد میں اضافہ جاری

آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں ہنگامی حالت کا دائرہ وسیع کر دیا گیا

2097588
چلی، جنگلات کی آگ سے اموات کی تعداد میں اضافہ جاری

جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرنے والی جنگلات کی  آگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 110 ہو گئی ۔

چلی کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ  آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کچھ علاقوں میں ہنگامی حالت کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

صدر گیبریل بورک نے کہا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے آگ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ،  پیر اور منگل کو اس المیہ کا نشانہ بننے والوں  کے لیے قومی یوم ِسوگ قرار دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے بتایا  ہے کہ  آگ بجھانے والے عملے  نے لگ بھگ 40  مقامات پر آگ پر قابو پالیا   ہے اور 29 جنگلوں کی آگ  کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیر توہا نے  اس سے قبل کہا تھا کہ کیا کہ ان کے خیال میں کچھ مقامات پر آگ  "جان بوجھ کر" لگائی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں