چلی کے متعدد جنگلات آگ کی زد میں، کم ازکم 10 افراد ہلاک

گ تیزی سے کوینتیرو، کونکن   اور دیگر  شہروں کی طرف پھیل رہی ہے

2096950
چلی کے متعدد جنگلات آگ کی زد میں، کم ازکم 10 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کرنے والی جنگلات کی آگ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

چلی کے حکام کے بیان کے مطابق ساحلی شہروں والپاریسو اور وینا دیل مار کے متعدد علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

رہائشی علاقوں میں پھیلنے والی آگ کے نتیجے میں 10 لقمہ اجل بن گئے۔

چلی کے صدر گیبریئل بورک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس  پر اپنے بیان میں  ہنگامی حالت نافذ کرنے  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"آگ پر قابو پانے کے لیے ہم نے تمام تر متعلقہ ٹیموں کو ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں خدمات پر مامور کیا ہے۔"

 بتایا گیا کہ آگ تیزی سے کوینتیرو، کونکن   اور دیگر  شہروں کی طرف پھیل رہی ہے۔

چلی میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ والپرائیسو شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور نیولاس جھیل قدرتی پارک میں بھی  آگ بھڑک اٹھی ہے۔

قومی آفات  سد باب و مداخلت  سروس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور کچھ قصبوں میں انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں