کولمبیا، باغی گروپ کے ساتھ و طرفہ جنگ بندی کے معاہدے میں مزید "7 دن" کی توسیع

ای  ایل این  کے ساتھ امن مذاکرات کے چھٹے مرحلے  کی ملاقات میں  کولمبیا کے وزیر دفاع ایوان ویلاسکویز نے  بھی شرکت کی

2095067
کولمبیا، باغی گروپ کے ساتھ و طرفہ جنگ بندی کے معاہدے میں مزید "7 دن" کی توسیع

حکومت کولمبیا  اور مسلح باغی تنظیم نیشنل لبریشن آرمی کے درمیان 29 جنوری کو طے پانے والے دو طرفہ جنگ بندی کے معاہدے میں مزید "7 دن" کی توسیع کر دی گئی۔

قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 22 جنوری کو شروع ہونے والے امن مذاکرات کا چھٹا دور دوطرفہ جنگ بندی معاہدے میں مزید 7 دن کی توسیع کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

ای  ایل این  کے ساتھ امن مذاکرات کے چھٹے مرحلے  کی ملاقات میں  کولمبیا کے وزیر دفاع ایوان ویلاسکویز نے  بھی شرکت کی۔

5 فروری کو فریقین کے اجلاس میں ریاست اور ELN کے درمیان دو طرفہ جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع     کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئیگا۔

فریقین، جو وینزویلا کی ضمانت اور میزبانی میں دارالحکومت قارا قاس  میں اکٹھے ہوئے تھے، نے 22 نومبر 2022 کو 2019 میں معطل ہونے والے امن مذاکرات کو  بحال کیا تھا۔

کولمبیا میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل  کرنے والے بائیں بازو کے گستاو پیترو نے اقتدار میں آنے پر کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج (FARC) کے ساتھ امن معاہدے کو نافذ کرنے اور ELN کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کا عندیہ تھا۔

 



متعللقہ خبریں