دنیا میں ہمارے واحد سچے دوست ولادیمیر پوتین ہیں:شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران  روسی  صدر پوتین کو شمالی کوریائی عوام کا محبوب ترین  لیڈر  قرار دیا  تھا

2091597
دنیا میں ہمارے  واحد سچے دوست ولادیمیر پوتین ہیں:شمالی کوریا

شمالی کوریائی عوام کی اکثریت مانتی ہے کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتین ہمارے سچے دوست ہیں۔

 شمالی کوریا کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے گزشتہ ہفتے ماسکو کے دورے کے دوران  روسی  صدر پوتین کو شمالی کوریائی عوام کا محبوب ترین  لیڈر  قرار دیا  تھا۔

 خبر میں مزید کہا گیا  تھا کہ شمالی کوریائی حکومت اور ہماری عوام دوست صدر پوتین کا انتہائی والہانہ خیر مقدم کرنے کےلیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ  صدر پوتین نے اپنا آخری دورہ شمالی کوریا  سن 2000 میں کیا تھا جس میں  انہوں نے کم جونگ  اُن کے والد آنجہانی  کم جونگ ال سے ملاقات کی تھی ۔



متعللقہ خبریں