امریکہ یخ بستہ سردی سے دو چار، بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں

ملک کی 23 ریاستوں میں شدید برف باری،  برف جمنے اور یخ بستہ  سردی  کے باعث  200 ملین سے زیادہ شہریوں  کو "موسم سرما کے حالات"  کے  حوالے سے خبردار کیا گیا ہے

2089719
امریکہ یخ بستہ سردی سے دو چار، بے گھر افراد کی زندگیاں خطرے میں

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پورٹ لینڈ میں 4 اور وسکونسن میں 3 بے گھر افراد قطبی سردی کی وجہ سے وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

ملک کی 23 ریاستوں میں شدید برف باری،  برف جمنے اور یخ بستہ  سردی  کے باعث  200 ملین سے زیادہ شہریوں  کو "موسم سرما کے حالات"  کے  حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

نیویارک، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی شہروں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی، خاص طور پر زیادہ برف باری والے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ۔

بتایا گیا کہ موسم سرما کی وجہ سے ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد طلباء کے اسکول بند ہیں۔

ملک کے مشرقی ساحل پر 1300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اوریگن، ٹیکساس اور لوزیانا ریاستوں میں ایک لاکھ 20 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کو  بجلی کی  ترسیل منقطع ہے۔

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک ضروری نہ ہو گھر سے باہر نہ نکلیں، کیونکہ دن کے وقت برف جم جاتی ہے۔

جہاں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے کولوراڈو جیسی پہاڑی ریاستوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے، وہیں ملک کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بگولوں کے خطرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں