امریکہ: ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا

ایران  کی طرف سے عراق اور شام میں کئے گئے میزائل حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا: وائٹ ہاوس

2089225
امریکہ: ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا

امریکہ نے اربیل میں ایران کے میزائل حملوں کی مذّمت کی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملّر نے پریس کانفرنس میں ایران کی طرف سے کئے گئے حملوں کا جائزہ لیا ہے۔

ملّر نے کہا ہے کہ امریکہ اربیل میں ایرانی حملوں کی بھرپور مذّمت کرتا اور حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے، عراقی حکومت کے ساتھ اور عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے ساتھ، امریکی تعاون کی طرف  توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "ایران کے حملوں نے عراق کے استحکام کی بیخ کنی کی ہے اور ہم ان حملوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں"۔

وائٹ ہاوس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل شام کے وقت، عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ اور شام کے شمال میں، ایران  کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں میں کسی امریکی اہلکار اور کسی امریکی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

امریکہ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ امریکہ،  اعلیٰ سطحی عراقی حکام  کے ساتھ ساتھ عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ کے حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ ایران کا دعوی ہے کہ مذکورہ حملے کرمان اور راسک  کے  داعش دہشت گردوں کے حملوں کا جواب ہیں"۔

واٹسن نے کہا ہے کہ امریکہ، عراق کی خودمختاری، آزادی اور زمینی سالمیت کی حمایت کرتا  ہے۔ ہم صورتحال پر نگاہ رکھیں گے۔ لیکن جہاں  تک ابتدائی   شواہد کا تعلق ہے یہ حملے لا پرواہ اور غیر محتاط کاروائی ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی علاقائی کُرد انتظامیہ نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورسز کے اربیل کے متعدد شہری رہائشی مقامات  پر کثیر تعداد میں بیلسٹک میزائل حملوں میں 4 شہریوں  کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ایران پاسدارانِ انقلاب فورسز  کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ شام میں داعش کے اہداف اور اربیل میں اسرائیل خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ حملے اسرائیل کی طرف سے پاسدارانِ انقلاب فورسز  اور ایرانی حمایت کے حامل ملیشیا گروپوں کے کمانڈروں کے قتل کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ حملوں میں موساد کے اربیل  ہیڈکوارٹر وں میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں