فلسطینی عورتوں اور بچوں کی اموات دو طرفہ فائرنگ سے نہیں براہ راست بمباری سے ہوئی ہیں: پیٹرو

فلسطینی عورتوں اور بچوں کی اموات کا ذمہ دار نیتان یاہو ہے اور یہ وسیع پیمانے کا قتل عام براہ راست بمباری کا نتیجہ ہے: صدر گسٹاوو پیٹرو

2088688
فلسطینی عورتوں اور بچوں کی اموات دو طرفہ فائرنگ سے نہیں براہ راست بمباری سے ہوئی ہیں: پیٹرو

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ "غزّہ  میں اس قدر وسیع پیمانے کا عوامی قتل عام دو طرفہ فائرنگ سے نہیں ہوا براہ راست بمباری سے کیا گیا  ہے"۔

کولمبیا کے صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا ایکس سے  ایک سول سوسائٹی تنظیم کے جاری کردہ بیان کا جواب دیا ہے۔ بیان میں سول سوسائٹی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ "غزّہ میں ہلاک ہونے والی عورتیں اور بچے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں میں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں"۔

دعوے کے جواب میں صدر پیٹرو نے کہا ہے کہ "یہ دعوی درست نہیں ہے۔ فلسطینی عورتوں اور بچوں کی اموات دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آنے سے نہیں ہوئیں۔ ان اموات کا ذمہ دار نیتان یاہو ہے اور یہ وسیع پیمانے کا قتل عام براہ راست بمباری کا نتیجہ ہے"۔

صدر پیٹرو نے بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا دعوی دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو سراہا اور کہا ہے کہ " آج اگر کوئی  عالمی نوبل امن ایوارڈ کا حقدار ہے تو وہ، فلسطینی عوام کی نسل کشی  کے جُرم میں نیتان یاہو کو عدالت کے کٹہرے میں لانے والا، جنوبی افریقہ کا آئینی وفد ہے"۔



متعللقہ خبریں