اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے دعوے کی پہلی پیشی کا آج دوسرا دن ہے

جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوے کی پہلی پیشی کا آج دوسرا دن ہے۔ آج اسرائیل زبانی شکل میں اپنا دفاع کرے گا

2087809
اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے دعوے کی پہلی پیشی کا آج دوسرا دن ہے

جنوبی افریقہ کے، غزّہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی وجہ سے، اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوے کی پہلی پیشی کا آج دوسرا دن ہے۔ آج اسرائیل زبانی شکل میں اپنا دفاع کرے گا۔

جنوبی افریقہ کے 29 دسمبر کو دائر کروائے گئے دعوے کی پہلی پیشی کل دی ہیگ  کے بین الاقوامی دیوانِ عدالت میں شروع ہوئی۔

پیشی کے پہلے دن جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو غزّہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کا قصوروار ٹھہرایا اور  اس موضوع پر اپنے دعووں کو زبانی شکل میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔

جنوبی افریقہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے ،غزّہ میں اسرائیل کے تمام  فوجی آپریشنوں کے فوری خاتمے کے لئے، احتیاطی تدبیر کا فیصلہ جاری کیا جائے۔

آج پیشی کے دوسرے دن اسرائیل نسل کشی کے دعووں کا جواب دے گا۔

سپریم کورٹ کے سابق  جج آہارون باراک کی زیرِ قیادت اسرائیلی وفدنسل کشی کے الزامات کے خلاف اپنا موقف پیش کرے گا اور عدالتی پینل کو قائل کرنے کی کوشش کرے گا۔

توقع ہے کہ آج کی پیشی میں اسرائیل اس پہلو پر زور دے گا کہ اپنے عوام کو حماس کے حملوں سے بچانا اس کی ذمہ د اری ہے۔

پیشی سے قبل جاری کردہ بیان میں نیتان یاہو نے اپنے ملک کے بارے میں الزامات کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ ہم، حماس کے مقابل، اسرائیل کے حقِ خود حفاظتی پر قائم رہیں گے۔

اسرائیل کے دفاع کی سماعت کے بعد بین الاقوامی دیوانِ عدالت، غزّہ میں تل ابیب انتظامیہ کی، تمام عسکری کاروائیاں بند کرنے کی طلب کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

بین الاقوامی دیوانِ عدالت اس بات کا بھی فیصلہ کرے گی کہ جنوبی افریقہ کے نسل کشی سے متعلق دعوے پر بحث کی جا سکتی ہے یا نہیں۔https://www.trt.net.tr/urdu/dny/2024/01/11/sry-yl-khy-khlf-d-wy-khy-phly-pyshy-shrw-hw-gy-y-2087262

 



متعللقہ خبریں