نیو یارک کے سیناگوگ تلے خفیہ سرنگیں دریافت،پولیس کا چھاپہ

نیو یارک میں یہودیوں کے زیر استعمال مصروف ترین سیناگوگ شاباد لوبا ویچ ورلڈ ہیڈ کوارٹرز  پر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے نیچے خفیہ سرنگیں دریافت کی گئیں

2086959
نیو یارک کے  سیناگوگ تلے خفیہ سرنگیں دریافت،پولیس کا چھاپہ

امریکی شہر نیو یارک کے ایک نیناگوگ کے نیچے غِر قانونی طور پر تعمیر کردہ سرنگیں برآمد کی گئی ہیں۔

 نیو یارک میں یہودیوں کے زیر استعمال مصروف ترین سیناگوگ شاباد لوبا ویچ ورلڈ ہیڈ کوارٹرز  پر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے نیچے خفیہ سرنگیں دریافت کی گئیں۔

 اس دوران سیناگوگ میں چھاپے کے دوران وہاں بچے  پڑھ رہے تھے جبکہ پولیس نے مزاحمت کرنے والے بعض افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر  دکھائے گئے بعض مناظر میں ان سرنگوں کے بعض حصوں میں میلے کچیلے پرانے بستر اور لکڑی کی الماریاں بھی ملی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں