امریکہ: اسرائیل کے خلاف "نسل کشی" کا دعوی ناحق ہے

اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا دعوی ناحق ہے۔ بائڈن انتظامیہ کے خیال میں یہ دعوی دنیا کی توجہ کو منتشر کرنے کا سبب بنا ہے: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

2086986
امریکہ: اسرائیل کے خلاف "نسل کشی" کا دعوی ناحق ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے، جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دیوان عدالت میں دائر کروائے گئے، "نسل کشی" کے دعوے کی مذّمت کی اور اسے 'ناحق' قرار دیا ہے۔

بلنکن نے دورہ اسرائیل کے دوران حکام سے ملاقات کی اور تل ابیب میں موضوع سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

بیانات کے دوران انہوں نے اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوے کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ "یہ دعوی ناحق ہے۔ بائڈن انتظامیہ  کے خیال میں یہ دعوی، حماس کے زیرِ حراست یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی، غزّہ کی پٹّی میں انسانی بحران کے حل اور جھڑپوں کے پھیلاو کے سدّباب  کی کوششوں کے دوران، دنیا کی توجہ کو منتشر کرنے کا سبب بنا ہے"۔

واضح رہے کہ بائڈن انتظامیہ نے، جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف "نسل کشی" کے الزامات کے مقابل سخت  موقف اختیار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کوآرڈینیٹر جان کربی نے بھی 3 جنوری کو اس دعوے کو" ناحق" قرار دیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر کو ، غزّہ میں 7 اکتوبر سے جاری  وحشت و بربریت اور اقوام متحدہ کے 1948 کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی وجہ سے بین الاقوامی دیوان عدالت میں،  اسرائیل کے خلاف دعوی دائر کروایا اور اسرائیل کے لئے احتیاطی تدبیر  فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

دعوے کی پہلی پیشی 11 سے 12 جنوری کو متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں