روس: ہماری زمین پر مغربی ساختہ توپ گولوں اور میزائلوں سے حملے کئے جا رہے ہیں

ہماری زمین پر جرمنی، فرانس، اٹلی، امریکہ اور دیگر ممالک کے بنے ہوئے توپ گولوں اور میزائلوں سے حملے کئے گئے ہیں اور ہم اسے فراموش نہیں کریں گے: دمتری پیسکوف

2086316
روس: ہماری زمین پر مغربی ساختہ توپ گولوں اور میزائلوں سے حملے کئے جا رہے ہیں

روس کے صدارتی پیلس' کریملن' کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی زمین پر حملے مغربی ساختہ توپ گولوں اور میزائلوں سے  کئے جا رہے ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں یوکرین مسلح افواج کے بلگورود پر حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ "یہ حملے یوکرینی فوج کے، شہری اہداف کو نشانہ بنانے اور شہری مراکز  پر حملوں میں کلسٹر بموں کے  استعمال میں، ہچکچاہٹ محسوس نہ کرنے کی وجہ سے ممکن ہو سکے ہیں۔ شہری مراکز میں عسکری عناصر موجود نہیں ہیں۔ یقیناً ہماری فوج ، اس خطرے کو پہلے کم ترین سطح پر لانے اور بعد ازاں مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرتی رہے گی۔ اسی وجہ سے اسپیشل فوجی آپریشن  جاری ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی زمین پر حملے مغربی ممالک میں بنائے گئے  اسلحے سے کئے جا رہے ہیں۔ ہماری زمین پر، شہری عناصر پر اور سالِ نو سے قبل بلگورود کے شہری مرکز پر جرمنی، فرانس، اٹلی، امریکہ اور دیگر ممالک کے بنے ہوئے توپ گولوں اور میزائلوں سے حملے کئے گئے ہیں۔ اور ہمیں یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے"۔



متعللقہ خبریں