نائیجیریا: مسلح حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک، 58 اغوا

صوبہ قدونہ میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے اور 58 کو اغوا کر لیا گیا ہے

2085403
نائیجیریا: مسلح حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک، 58 اغوا

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبہ قدونہ میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مسلح جتھے کے اراکین نے صوبہ قدونہ کے علاقے کاورو کے 3 دیہات پر حملہ کیا ہے۔

حملوں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے  اور 58 کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کو حالیہ دورمیں مسلح جتّھوں کے ساتھ ساتھ بوکو حرام اور داعش مغربی افریقی شاخ ISWAP جیسی دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا سامنا ہے۔

اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہونے کے باوجود ملک میں اغوا کے واقعات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں