میکسیکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد لقمہ اجل

حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماتاموروس شہر کے سابق میئر بھی شامل ہیں

2085084
میکسیکو میں ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد لقمہ اجل

میکسیکو کی ریاست کوہویلا میں گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے پر سوار  4 افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈر سیکرٹریٹ آف سول پروٹیکشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، چھوٹ  طیارے نے  برونسویل ہوائی اڈے، ٹیکساس سے اڑان بھری تھی،  جو گوادیلوپے ہوائی اڈے کے قریب خالی اراضی  پر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ماتاموروس شہر کے سابق میئر بھی شامل ہیں۔

Coahuila اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے دفتر اور وفاقی سول ایوی ایشن نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دیں۔



متعللقہ خبریں