جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی پہلی ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی

بائیڈن نے 6 جنوری کو کانگریس  پر حملے  کے  حوالے سے کہا کہ "ہم اس دن امریکہ کو تقریباً  کھونے والے تھے۔"

2085097
جو بائیڈن کی انتخابی  مہم کی پہلی ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی

امریکی صدر جو بائیڈن نے 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی مہم کی پہلی ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنایا۔

بائیڈن نے 6 جنوری 2021 کو کانگریس  پر دھاوے  کی تیسری برسی اور انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر پنسلوانیا کے ویلی فورج علاقے میں منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب کیا۔

ٹرمپ کو سخت الفاظ میں نشانہ بناتے ہوئے، بائیڈن نے سابق امریکی صدر، جن کے اس سال ہونے والے انتخابات میں ان کے مدمقابل ہونے کی توقع ہے، کو "امریکی جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ" قرار دیا۔

بائیڈن نے 6 جنوری کو کانگریس  پر حملے  کے  حوالے سے کہا کہ "ہم اس دن امریکہ کو تقریباً  کھونے والے تھے۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس سال ہونے والے صدارتی انتخابات جمہوریت کے لیے ایک امتحان ہوں گے، بائیڈن نے کہا، ’’بیلٹ پر جمہوریت ہوگی، آپ کی آزادی بیلٹ پر ہوگی۔‘‘  انہوں نے رائے دہندگان سے انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

کانگریس پر دھاوے  کے ذمہ دار ٹرمپ ہونے  کا دعویٰ کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں اس تناظر کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ٹرمپ 2020 کے بعد بہت سے مقدمات ہار گئے اور بہت سے معاملات پر غلط تھے جس کا انہوں نے سیاسی طور پر دفاع کیا، بائیڈن نے کہا، "قانونی طور پر صورتحال یہ ہے کہ میں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی  اور انہیں شکست ہوئی۔"

جہاں بائیڈن 5 نومبر کو ہونے والے 60 ویں امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہوں گے، ٹرمپ کا نام ریپبلکن امیدواروں میں بڑے فرق سے نمایاں دکھ رہا  ہے۔



متعللقہ خبریں