شمالی کوریا نے 200 توپ کے گولے داغ دیئے،جنوبی کوریائی جزیرہ خالی کروا لیا گیا

شمالی کوریا  نے  مغربی سرحد کے قریب واقع یون پیانگ جزیرے کے شمال سے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  دو سو کے قریب توپ کے گولے داغے ہیں جو کہ  شمالی کوریا  کی سمندری حدود  سے وابستہ بفر زون میں جا گرے

2084713
شمالی کوریا نے 200 توپ کے گولے داغ دیئے،جنوبی کوریائی جزیرہ خالی کروا لیا گیا

شمالی کوریا نے تقریبا  توپ کے دو سو گولے داغے ہیں۔

 جنوبی کوریائی چیف آف اسٹاف کے  مطابق، شمالی کوریا  نے  مغربی سرحد کے قریب واقع یون پیانگ جزیرے کے شمال سے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  دو سو کے قریب توپ کے گولے داغے ہیں جو کہ  شمالی کوریا  کی سمندری حدود  سے وابستہ بفر زون میں جا گرے۔

 جنوبی کوریائی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  جزیرے کے مکینوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان  نے سیول  کے اقدامات کو دشمنانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ  ہمارا اُس سے الحاق ممکن نہیں ہو سکتا ۔

 کم جونگ ان نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں ملکوں کو اپنے تعلقات میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں