نائجیریا، فوج کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران 4 بچوں اور 5 خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا

2084694
نائجیریا، فوج کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک

نائجیریا کی فوج نے کاتسینا اور زمفارا ریاستوں میں کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا۔

ملک کے شمالی علاقے میں کیے گئے "آپریشن حیدرین داجی" کے ترجمان ابراہیم یحییٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج نے کاتسینا اور زمفارا ریاستوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کے مارے جانے کا ذکر کرتے ہوئے یحییٰ نے بتایا کہ بہت سے دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 بچوں اور 5 خواتین کو بازیاب کرایا گیا۔

نائیجیریا کو حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں میں مسلح گروہوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش  کی مغربی  افریقی شاخ ISWAP کے حملوں کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں