امریکہ:امام مسجد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک علاقے میں امام مسجد حسن شریف کو منگل کے روز نماز فجر کے واقت مسجد کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک امریکی پولیس دہشت گردی میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکی ہے

2084200
امریکہ:امام مسجد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک علاقے میں امام مسجد حسن شریف کو منگل کے روز نماز فجر کے واقت مسجد کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک امریکی پولیس دہشت گردی میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکی ہے البتہ اٹارنی جنرل نے اسے مسلم دشمنی کا واقعہ تسلیم نہیں کیا ہے۔

ایسیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر ٹیڈ سٹیفن نے اس واقعے کا ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا  ہے ۔

یاد رہے کہ  فجر کے وقت گولیوں کا نشانہ بننے پر امام مسجد کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور سہ پہر کے وقت انتقال  کر گئے۔

واضح رہے امام مسجد حسن شریف مسجد میں بطور امام پانچ سال سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

تحفظ عامہ کے   ڈائریکٹر فرٹز فریج نے امام مسجد کے بارے میں کہا انہیں مذہبی ہم آہنگی کے لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا انہوں نے شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم کردار دا کیا تھا۔

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سات اکتوبر سے سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں