استنبول میں دہشت گردی اور اسرائیل مخالف ریلی کی دنیا بھر میں بازگشت

لاکھوں افراد نے  غزہ میں اسرائیل کے قتل عام اور ترک فوجیوں پر حالیہ حملے پر احتجاج کیا

2083227
استنبول میں دہشت گردی اور اسرائیل مخالف ریلی کی دنیا بھر میں بازگشت

گزشتہ روز استنبول میں 308 غیر سرکاری تنظیموں کی شرکت سے " شہداء کی مغفرت ، فلسطین کی حمایت اور اسرائیل پر لعنت" مارچ بین الاقوامی پریس کی سرخیوں میں رہا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’’ترکیہ میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے پنجہ کلید آپریشن میں شہید ہونے والے 12 فوجیوں کے لیے سوگ منایا گیا۔

برطانیہ میں مقیم مڈل ایسٹ آئی نے سرخی استعمال کی ہے "ہزاروں لوگوں نے نئے سال کے موقع پر استنبول میں مارچ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا"۔

برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ دی نیو عرب کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد نے  غزہ میں اسرائیل کے قتل عام اور ترک فوجیوں پر حالیہ حملے پر احتجاج کیا ۔

قطر می الجزیرہ میڈیا آؤٹ لیٹ نے بھی نشاندہی کی کہ مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی اور اس کی ویب سائٹ پر میٹنگ کی تصاویر شامل کیں۔

روس کی سرکاری ایجنسی ریا نے  کا کہنا ہے کہ ’’اکتوبر سے استنبول اور ترکیہ کے دیگر شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مارچ باقاعدگی سے منعقد کیے جا رہے ہیں‘‘۔

یونانی اخبار ایفیمیریڈا نے اس ریلی  کو "ترکیہ: پی کے کے اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف استنبول میں" کے  عنوان  کے تحت شائع کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ غزہ پر حملوں کی وجہ سے استنبول میں اسرائیل  کے خلاف  احتجاج کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں