کولمبیا: صدر پیٹرو کی فنکاروں سے اپیل، فلسطینی عوام کی حمایت میں کانسرٹ دیئے جائیں

تمام فنکار نسل کشی کے خلاف اور زندگی کے حق میں کانسرٹ دیں۔ بہت ہو گیا اب یہ قتل عام رُک جان چاہیے: صدر گسٹاوو پیٹرو

2082937
کولمبیا: صدر پیٹرو کی فنکاروں سے اپیل، فلسطینی عوام کی حمایت میں کانسرٹ دیئے جائیں

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ملکی فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کے لئے کانسرٹ دیئے جائیں۔

پیٹرو نے "ریزیڈینٹے" کے لقب سے مشہور ریپ  گلوکار' رینے پیریز' کے فلسطین  سے متعلق الفاظ کو سوشل میڈیا ایکس سے شیئر کیا اور کہا ہے کہ "میں چاہتا ہوں کہ رینے سمیت، فلسطینی عوام کی نسل کشی  پر تنقید کرنے والے، تمام فنکار بلیوار اسکوائر اور بوگوٹا کے سیمون بلیوار میں نسل کشی کے خلاف اور زندگی کے حق میں ایک کانسرٹ میں میری ہمراہی کریں۔ بہت ہو گیا اب یہ قتل عام رُک جان چاہیے"۔

واضح رہے کہ رینے نے 14 دسمبر کو انسٹا گرام سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فلسطین میں خوفناک نسل کشی کا ذکر کیا اور رواں سال ریلیز ہونے والی البم کو کچھ عرصہ بعد پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رینے نے کہا تھا کہ" میں خود کو اچھا محسوس نہیں کر رہا۔ میرا دِل بے حد تکلیف میں ہے۔ میں ہر روز اپنے بیٹے کو سوچتا ہوں۔ میں، فلسطین کے حالات کے مقابل خاموش نہیں رہ سکتا۔ میں خود سے سوال کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ کیا اس سے پہلے کوئی ایسا وقت گزرا ہے کہ ہماری نگاہوں کے سامنے بچوں کو اس وحشت سے قتل کیا گیا ہو اور ہماری آواز نہ نکلی ہو؟"



متعللقہ خبریں