"مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔"، اقوام متحدہ

غزہ کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی عمومی  صورتحال تشویشناک ہے

2082376
"مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔"، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے غزہ کی صورتحال کے ابتر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ"مشرق وسطیٰ کی صورتحال تشویشناک ہے۔"

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل۔ فلسطین ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بحرالکاہل خالد خیری نے اس موقع پر  ایک تقریر کرتے ہوئےکہا کہ پُرامن مستقبل کا واحد حل سیاسی  عمل  کی تعمیر نو میں پنہاں  ہے۔

خیری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے اور مشرق وسطیٰ کی عمومی  صورتحال تشویشناک ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی  مسلسل بڑھنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے خیری  نے  کہا  کہ آباد کاروں کے تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ باعث خدشات  ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نائب مستقل نمائندے ماجد بامیہ نے کہا: "اسرائیل کا مقصد انسانوں  کے ایک گروہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا  اور انہیں  جبراًبے گھر کرنا ہے۔"

کارنیگی اینڈومنٹ تھنک ٹینک کے نائب صدر مروان معشر نے خبردار کیا  ہےکہ آبادی اور سیاسی حقائق کی وجہ سے دو ریاستی حل ناممکن بن سکتا ہے۔

نارویجن ریفیوجی کونسل کے سینئر ایڈوائزراتے  ایفسٹین نے بھی کہا کہ غزہ کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے  فاقہ کشی کا سد باب کرنے  کے لیے مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں