صومالیہ: الشباب کے خلاف آپریشن، 130 دہشتگرد ہلاک

آپریشنوں میں تنظیم کے 130 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور کثیر تعداد میں اسلحہ اور سازو سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے: صومالیہ وزارت دفاع

2080167
صومالیہ: الشباب کے خلاف آپریشن، 130 دہشتگرد ہلاک

صومالیہ وزارت دفاع نے ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگرد تنظیم الشباب کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں 130 دہشتگردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم الشباب کی بھاری فعالیت والے صوبوں گالموڈگ، ہرشابل اور جوبالینڈ میں وسیع پیمانے کے آپریشن کئے گئے ہیں۔

آپریشنوں میں تنظیم کے 130 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا اور کثیر تعداد میں اسلحہ اور سازو سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ بین الاقوامی اتحادیوں کی مدد سے الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ  آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے رہا کروائے گئے علاقوں میں دہشت گردوں کے زیرِ استعمال غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ حکومت نے ملک میں ایک تواتر کے ساتھ حملے کرنے کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف  وسیع پیمانے پر جدوجہد کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں