ترکیہ اور امریکہ کے اعلی سطحی دفاعی گروپ کا اجلاس

اگلی میٹنگ آئندہ سال ترکی کی میزبانی میں منعقد کرنے کی  منصوبہ  بندی

2079966
ترکیہ اور امریکہ کے اعلی سطحی دفاعی گروپ کا اجلاس

ترکیہ اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی گروپ کا اجلاس واشنگٹن میں  منعقد ہوا۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ روز دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے وفود کی شرکت سے ہوئی۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے"مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاع، فوجی تربیت اور دفاعی صنعت میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔"

واضح رہے کہ اگلی میٹنگ آئندہ سال ترکی کی میزبانی میں منعقد کرنے کی  منصوبہ  بندی کی گئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں