پیرو میں سونے کی کان بیٹھنے  سے 7 افراد ہلاک

علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں

2079919
پیرو میں سونے کی کان بیٹھنے  سے 7 افراد ہلاک

پیرو میں سونے کی کان بیٹھنے  سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

سان انتونیو دی پوتینا صوبے کے شہر لا رنکونادا میں سونے کی ایک  کان اچانک بیٹھ گئی۔

اس واقع میں 7 کان کن  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ  سونے کی کان غیر قانونی تھی۔

 



متعللقہ خبریں