سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی بل پر ووٹنگ چوتھی بار ملتوی

جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر وقفے کے الفاظ   کا انتخاب سمیت   امداد کی نگرانی کون کرے گا پر اختلافات

2079537
سلامتی کونسل میں  غزہ جنگ بندی بل پر ووٹنگ چوتھی بار ملتوی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ جنگ بندی بل پر دوبارہ ووٹنگ نہیں کر سکی۔

کونسل نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو معطل یا روکنے  کا  فیصلہ کرنے والے اس بل  پر رائے دہی کو چوتھی  بار ملتوی کیا ہے۔

جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر وقفے کے الفاظ   کا انتخاب سمیت   امداد کی نگرانی کون کرے گا پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اس بل میں  اسرائیل کے بجائے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے قائم کیے جانے والے میکانزم کے ذریعے انسانی امداد کی نگرانی  کی شق شامل ہے۔

اسوقت  غزہ کو امداد کی ترسیل کی نگرانی اسرائیل کر رہا ہے۔

اسرائیل، جو اقوام متحدہ کی نگرانی کی مخالفت کرتا ہے،  متحدہ امریکہ  پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

اس وجہ سےکہا جا رہا  ہے کہ  ، اسرائیل کو  اس عمل سے باہر  کرنے والے  بل   کو امریکہ  ویٹو   کر دے گا لہذا اس پر  رائے دہی کا  عمل تعطل کا شکار ہے۔

فیصلہ متن میں علاوہ ازیں   اس سے قبل کے بل    میں   جھڑپوں کو   ختم کرنے  کی اپیل کو   ہٹا  دیا  گیا ہے، اس کی جگہ  بلا روک ٹوک انسانی امداد کی ترسیل  کی اجازت  کے لیے "ہنگامی اقدامات"    اٹھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں