ٹوگ کا تحفہ وصول کرنے کے بعد وزیر اعظم اوربان کا تبّسم آمیز پیغام

یہ میرا آج تک کا بہترین سمجھوتہ تھا۔ میں نے ایک 'ہارس 'کے بدلے میں 435 'ہارس پاور 'حاصل کی ہے: وزیر اعظم وِکٹر اوربان

2078098
ٹوگ کا تحفہ وصول کرنے کے بعد وزیر اعظم اوربان کا تبّسم آمیز پیغام

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے مقامی گاڑی ٹوگ 'TOGG' کا تحفہ وصول کرنے کے بعد ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے سوشل میڈیا سے تبّسم آمیز پیغام شیئر کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان نے ہنگری کے دارالحکومت بداپشت میں اہم ملاقاتیں اور مذاکرات کئے  ہیں۔

بداپشت میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان نے پہلے صدر کاتالین نوواک کے ساتھ اور بعد میں وزیر اعظم وِکٹر اوربان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے وزیر اعظم وِکٹر اوربان کو ترکیہ کی مقامی و ملّی گاڑی ٹوگ 'TOGG' کا تحفہ پیش کیا اور جواباً وزیراعظم اوربان نے  انہیں  ہنگیرین گھوڑا پیش کیا ہے۔

تحائف کے دو طرفہ تبادلے کے بعد اوربان نے سوشل میڈیا سے تبّسم آمیز پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ میرا آج تک کا بہترین سمجھوتہ تھا۔ میں نے ایک 'ہارس 'کے بدلے میں 435 'ہارس پاور 'حاصل کی ہے"۔



متعللقہ خبریں