امریکہ: ایک گاڑی صدر بائڈن کے حفاظتی دستے سے آ ٹکرائی، ماحول میں کھُلبلی مچ گئی

ریاست ڈیلاویئر میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران ایک گاڑی صدر بائڈن کے حفاظتی دستے میں شامل خفیہ سروس کی  گاڑی سے آ ٹکرائی

2077880
امریکہ: ایک گاڑی صدر بائڈن کے حفاظتی دستے سے آ ٹکرائی، ماحول میں کھُلبلی مچ گئی

امریکہ کے صدر جوبائڈن کے سکیورٹی کانوائے سے ایک گاڑی ٹکرانے کے بعد ماحول میں یک دم  ہلچل پیدا ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق  صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائڈن ریاست ڈیلاویئر میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ ایک گاڑی ان کے حفاظتی دستے میں شامل خفیہ سروس کی  گاڑی سے آ ٹکرائی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب صدر بائڈن اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد مختصر مدت کے لئے ماحول میں کھلبلی مچ گئی تاہم بائڈن کا کانوائے بغیر کسی مسئلے کے علاقے سے روانہ ہو گیا ہے۔ واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں