یہودیوں کے ساتھ میری محبت لازوال ہے، حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی مدد جاری رہے گی: بائڈن

جب تک حماس سے نجات نہیں مِل جاتی ہم اسرائیل کی عسکری امداد جاری رکھیں گے، اسرائیل نہ ہوتا تو دنیا میں کوئی ایک یہودی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا تھا: صدر جو بائڈن

2075491
یہودیوں کے ساتھ میری محبت لازوال ہے، حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی مدد جاری رہے گی: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جو بائڈن نے، یہودیوں کے حنوکا تہوارکی مناسبت سے وائٹ ہاوس میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں، اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد سے، امریکہ میں بڑھتی ہوئی یہودی دشمنی کی مذّمت کی ہے۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "جب تک حماس سے نجات نہیں مِل جاتی ہم اسرائیل کی عسکری امداد جاری رکھیں گے لیکن ہمیں بہت محتاط ہونا چاہیے کیونکہ پوری دنیا کی سوچ محض ایک رات میں تبدیل ہو سکتی ہے اور ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے"۔

انہوں نے یہودیوں اور اسرائیل کی سلامتی  اور آزاد یہودی حکومت  کے وجود کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اسرائیل نہ ہوتا تو دنیا میں کوئی ایک یہودی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا تھا"۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "یہودی برادری کے ساتھ میری محبت اور لگاو ناقابل بیان ہے۔ چند سال قبل جب میں نے کہا تھا کہ "صیہونی ہونے کے لئے ہم یہودی ہونے پر مجبور نہیں ہیں اور میں ایک صیہونی ہوں" تو مجھ پر تنقیدیں کی گئیں اور مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا"۔



متعللقہ خبریں