میکسیکو، مسلح تصادم میں دو گروہوں کے 11 ارکان موت کے منہ میں چلے گئے

میکسیکو سٹی سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں تیکسکالتیتلان قصبے کے ایک گاؤں کے رہائشیوں اور ایک جرائم پیشہ گروہ کے درمیان مسلح تصادم میں گینگ کے 8 ارکان اور گاؤں کے 3 افراد ہلاک ہو گئے

2074540
میکسیکو، مسلح تصادم میں دو گروہوں کے 11 ارکان موت کے منہ میں چلے گئے

میکسیکو کے ایک گاؤں کے رہائشیوں اور ایک جرائم پیشہ گروہ کے درمیان مسلح تصادم میں دونوں فریقوں کے مجموعی طور پر 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

میکسیکو کی پولیس نے اعلان کیا کہ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں تیکسکالتیتلان قصبے کے ایک گاؤں کے رہائشیوں اور ایک جرائم پیشہ گروہ کے درمیان مسلح تصادم میں گینگ کے 8 ارکان اور گاؤں کے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

تصادم کے دوران لی گئی ویڈیوز میں، فوجی وردی اور ہیلمٹ پہنے گینگ کے ارکان اور ان کی گاڑیوں کو گاؤں کے مکینوں کی طرف سے نذر ِ آتش کرنے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ گروہ کے ارکان نے تنازعہ سے پہلے گاؤں کے رہائشیوں سے خراج کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں