اسرائیل۔فلسطین تنازعے کا دو ریاستی حل ضروری ہے: جی سیون

جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا

2073618
اسرائیل۔فلسطین تنازعے کا دو ریاستی حل  ضروری ہے: جی سیون

 دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ، فرانس،برطانیہ،کینیڈا،جرمنی،اٹلی اور جاپان  یعنی جی سیون رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ  کیا ہے۔

جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔

علاوہ ازیں ، علاقے میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے اور  حماس کی قید میں  مومود تمام  اسیروں کو  رہا کرنے کا بھِ مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں جی سیون رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنےکی پالیسی کاحصہ ہے۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں