اگر دوبارہ صدر بنا تو ایک دن کےلیے آمر بنوں گا: ٹرمپ

فوکس نیوز کے تجزیہ نگار شان ہینیٹی سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہوگیا تو صرف ایک دن کےلیے بطور آمر  فرض نبھاوں گا اور وہ یہ ہوگا کہ میں امریکہ۔ میکسیکو سرحد بند کردوں گا

2073856
اگر دوبارہ صدر بنا  تو ایک دن کےلیے آمر بنوں گا: ٹرمپ

 سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہو گئے تو امریکہ۔میکسیکو سرحد  بند کرنا چاہیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے پولیٹیکو کے مطابق،فوکس نیوز کے تجزیہ نگار شان ہینیٹی سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر منتخب ہوگیا تو صرف ایک دن کےلیے بطور آمر  فرض نبھاوں گا اور وہ یہ ہوگا کہ میں امریکہ۔ میکسیکو سرحد بند کردوں گا۔

 علاوہ ازیں، ٹرمپ نے اگلے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ صدر بائیڈن  اپنی جسمانی وذہنی صحت کی وجہ سے امیدوار نہیں بنیں گے۔

 



متعللقہ خبریں