حفاظتی قوتوں اور فوج کے درمیان تصادم بغاوت کی کوشش تھِی: صدرگنی بساو

پریس کو دیے گئے اپنے بیان میں صدر ایمبالو نے کہا کہ ان کے ملک میں بغاوت کی کوشش اس وقت ہوئی جب وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی 28ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی میں تھے

2071876
حفاظتی قوتوں اور فوج کے درمیان تصادم بغاوت کی کوشش تھِی: صدرگنی بساو

گنی بساؤ کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو نے اعلان کیا کہ یکم دسمبر کو حفاظتی قوتوں  اور فوجیوں کے درمیان ہونے والا تصادم بغاوت کی کوشش تھی۔

پریس کو دیے گئے اپنے بیان میں صدر ایمبالو نے کہا کہ ان کے ملک میں بغاوت کی کوشش اس وقت ہوئی جب وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی 28ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی میں تھے۔

ایمبالو نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے  کہا کہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے،   اس اقدام کی منصوبہ بندی 16 نومبر کو گنی بساؤ کے یوم آزادی سے پہلے کی گئی تھی اور وہ متعلقہ شواہد پریس کے ساتھ شیئر کریں گے۔

 واضح رہے کہ یکم دسمبر کی صبح کے وقت دارالحکومت بساؤ کے جنوب میں اور سانتا لوزیا کے علاقوں میں بیرکوں کے قریب گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

خصوصی قوتوں اور  قومی محافظوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا  لیکن  خصوصی قوتوں نے صورتحال کو قابو میں  کر لیا۔

یہ واقعات اس وقت رونما ہوئے جب وزیر خزانہ سلیمان سعیدی اور وزیر مملکت برائے عوامی مالیات انتونیو مونتیرو کو ایک دن پہلے قومی محافظوں نے پولیس کی تحویل سے لے کر نامعلوم مقام پر لے جایا۔

 سعیدی اور مونتیرو کو ریاستی فنڈز سے 10 ملین ڈالر کے مبینہ غبن کے الزام میں حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں