G7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل اور غزہ میں تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ

خطے میں بھیجی جانے والی امداد کو بڑھانے کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف" میں توسیع کی حمایت کا اعادہ

2070388
G7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اسرائیل اور غزہ میں تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ

G7 ممالک کے وزرائے خارجہ (جرمنی، ریاستہائے متحدہ امریکہ (USA)، برطانیہ، اٹلی، فرانس، جاپان اور کینیڈا) جو دنیا کی 7 بڑی معیشتوں پر مشتمل ہیں، نے اسرائیل۔حماس تصادم میں تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا  اور خطے سے تمام غیر ملکی شہریوں کا انخلاء کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں اسرائیل اور حماس تنازعہ کے تمام قیدیوں کی رہائی اور خطے سے تمام غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام اسیروں کی رہائی کے لیے ’انسانی بنیادوں پر وقفہ‘ ایک اہم قدم تھا اور قطر اور مصر کا انسانی بنیادوں پر وقفہ یقینی بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا گیا۔

بیان میں، خطے میں بھیجی جانے والی امداد کو بڑھانے کے لیے "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف" میں توسیع کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اور شہریوں کو طبی سامان خوراک، پانی، ایندھن سمیت انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ضروری کوششیں کی جائیں۔

 

 



متعللقہ خبریں