امریکی سیکرٹری خارجہ کی آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان سے ٹیلی فونک بات چیت

دونوں ممالک کے درمیان تنازعات طرفین کے لیے تکالیف کا باعث بنے ہیں۔

2069709
امریکی سیکرٹری خارجہ کی  آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان سے ٹیلی فونک بات چیت

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان سے فون پر بات کی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، بلنکن نے علی یف اور پشینیان کے ساتھ اپنی  بات چیت میں  دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

"پائیدار امن معاہدے" کے لیے علی یف کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، بلنکن نے  کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات طرفین کے لیے تکالیف کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے ان امن مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی پشینیان سے ملاقات میں امن مذاکرات کی اہمیت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا سے 21 نومبر کو امن معاہدے کے مذاکرات کے لیے براہ راست دو طرفہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے سرحدی تعین کمیشن کا اجلاس 30 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقے میں منعقد ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں